پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر مجھے چین کی نیند آئی، مریم نواز

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر مجھے چین کی نیند آئی، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر مجھے چین کی نیند آئی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہو گئی ہے، اب مزید اچھی خبریں آئیں گی۔ لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو 17 جولائی کو لاہور سے مایوس لوٹنا پڑے گا، مجھے خوشی ہے میں آج ملک اسد کھوکھر کے ساتھ کھڑی ہوں، اسد کا مطلب ہے شیر اور شیر اب شیروں میں آ گیا ہے، شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور نواز شریف کا تھا، نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا رہے گا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے پچھلے سال لاہور یتیم بھی تھا اور لاوارث بھی، نالائق کی اگر مزید ایک سال حکومت رہتی تو اس نے لاہور کو بھی کھنڈر بنا دینا تھا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کسی نے مذاق میں کہا تھا اگر کسی کے دانتوں میں گیپ ہو تو شہباز شریف اس میں بھی پُل بنا دے گا، عید الاضحیٰ پر پچھلے 4 سال آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوتے تھے، اس مرتبہ حمزہ شہباز نے 24 گھنٹے میں لاہور سمیت پورے پنجاب کی سڑکیں صاف کروادیں، میں فخر کے ساتھ اپنے بھائی حمزہ شہباز کی مہم چلا رہی ہوں، وہ ہمارا وزیراعلیٰ ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو 15 دن بعد پھر قیمتیں کم ہوں گی، میرے ساتھ وعدہ کرو 17 جولائی کو کوئی گھروں میں نہیں بیٹھے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔