ویب ڈیسک: سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب اور احمد بھچر کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور احمد بھچر کے خلاف تیسرے مقدمے کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریزرو سیٹ کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے، مختلف پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ٹکٹ ٹاک وزیر اعلی نے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر سیل کر رکھا ہے,پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں,بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر مقدمات شرمناک ہیں،اہم سرکاری افسران ڈی جی ائی ایس ائی بی اور دیگر سیاست سے باز رہیں،ہر فورم پر سیاست کرنے والے سرکاری افسران کا محاسبہ کرینگے،ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے انصاف کے حصول کیلئے ہر سطح پر جائیں گے،صنم جاوید ہر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
اس کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ 2 کیس میں عمر ایوب اوراحمد بھچر بری ہوگئے جبکہ ایک کیس رہ گیا۔14اگست کو لاہور میں جلوہ کرینگے ۔پنجاب میں لا قانونیت کی انتہا ہے،میانوالی عمران خان کا شہر ہے،میانوالی کے مقدمات سے بری ہونے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،پنجاب میں فاشٹ حکومت ہے جو ہمارا سامنا نہیں کر سکتی وہ عوام کا سامنا کیسے کریگی۔کسی ایم پی اور کسی بھی عہدیدار کو چھیڑا گیا تو کارروائی کرینگے۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 11 ججوں نے زنجیروں میں بندھی پی ٹی آئی کو بری کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیس عام عدالتوں میں شفٹ کیے جائیں، جیل ٹرائل ختم کیا جائے۔صنم جاوید خاتون رہنما کے خلاف 14مقدمات درج کیے گئے ہیں،جھوٹے مقدمات بانی پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم کے تین مقدمات تھے،پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے،عمر ایوب اور احمد خان بھچر کے خلاف ایک مقدمہ باقی رہ گیا ہے۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ الزامات کی کاپیاں حاصل کر لی ہیں تینوں گواہ جھوٹے ہیں جن کا تعلق شادماں تھانے سے،عدت کیس پاکستان کی حکومت کے لیے ذلت کیس تھا،گیارہ ججوں نے زنجیروں میں بندھی پی ٹی آئی کو بری کر دیا ہے،پاکستان میں فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کے کیس عام عدالتوں میں شفٹ کیے جائیں جیل ٹرائل ختم کیا جائے۔ہم قوم کے ساتھ کھڑے عمران قوم کا مستقبل ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ سرگودھا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے، سرگودھا نو مئی کو میانوالی میں ہنگامہ رائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں انہیں نامزد کیا گیا ہے۔