سندھ نے تعلیم کا بجٹ کتنا رکھا؟

سندھ نے تعلیم کا بجٹ کتنا رکھا؟

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 3.20 ارب روپے رکھے گئے . مفت کتابوں کی تقسیم کے لیے 2.3 ارب روپے مختص ہوئے ہیں۔ہیں۔ صوبے میں کالجز کی مرمت اور بحالی کیلئے 425 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال 22-2021میں تعلیم کے شعبے کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 26 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بجٹ میں طالبات کے وظائف کیلیے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ سرکاری اسکولز کی مرمت کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے۔ سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے لیے 10 ارب 75 کروڑ روپے منطور کیے گئے۔

بجٹ تقریر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ متحد رہنا، رہنمائی کرنا اپنے تعلیمی نظام کو بہتر کرنا، اپنی شاہراہوں گلیوں کو محفوظ کرنا، صحت کی خدمات کو استحکام دینا کمزور طبقات کو تقویت دینا، عوامی خدمات میں اصلاحات اور بہتری لانا، ترقی کے ذریعے خوشحالی پھیلانا اور جو کچھ ہم کرتے ہیں اس میں ایمانداری اور شفافیت کو برقرار رکھنا۔ ہم پر ایک اہم دور آیا ہوا ہے، چیلنج اور تبدیلی کا دور، مصیبتوں کا، لیکن ساتھ ساتھ امکانات کا بھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔