مونس الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

مونس الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے اہم شواہد اور ثبوت ملنے کے بعد چودھری مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چودھری مونس الہیٰ پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہیں۔ اس اہم کیس میں پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کے دو قریبی ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن کے نام مظہر عباس اور نواز بھٹی بتائے جا رہے ہیں۔ دونوں ملزموں کیخلاف کیس درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شخص نواز بھٹی پنجاب اسمبلی میں نائب قاصد تھا۔ ایف آئی اے نے جب شوگر ملز کے معاملے پر اپنی تفتیش شروع کی تھی تو اس میں بھی اس کا نام آیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مظہر عباس نامی ملزم الائیڈ شوگر ملز گروپ میں 35 فیصد جبکہ نواز بھٹی 31 فیصد شئیرز کا مالک تھا۔ یہ شوگر مل رحیم یار خان میں قائم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔