وزیر اعظم کا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس

وزیر اعظم کا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ والدین اور طالب علموں کو درپیش تکالیف کو فی الفور دور کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مسئلہ کے زمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے ، یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس نوعیت کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔