ضمانت منسوخی ٗ عدالت کا مریم نواز کو نوٹس جاری

ضمانت منسوخی ٗ عدالت کا مریم نواز کو نوٹس جاری
لاہور(پبلک نیوز) ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے سے متعلق نیب کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کر دی ٗ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مختصر سماعت کے بعد 7اپریل کو مریم نواز شریف کو پیشی کا نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں آج مختصر سماعت ہوئی ٗ دو رکنی بنچ نے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں سماعت کی۔ چیئر مین نیب کی درخواست سے درخواست دی گئی ہے کہ مریم نواز ضمانت کا غلط استعمال کر رہی اور نیب انکوائری میں تعاون نہیں کر رہیں مریم نواز ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیںاور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ریاستی اداروں کیخلاف بیانات دے رہی ہیں۔ مریم نواز کو چودھری شوگر ملز میں دستاویزات طلبی کیلئے 10 جنوری 2020 ءکو نوٹس بھجوائے گئے تھے، مریم نواز نے کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی ریکارڈ فراہم کیا۔چیئر مین نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020ءکو مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ٗ مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا، مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، مریم نواز اپنے ہتھکنڈوں سے عوام میں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ریاستی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، مریم نواز کی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے مختصر سماعت کے بعد چیئر مین نیب کی طرف سے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے اگلی سماعت 7اپریل کو مقرر کرتے ہوئے مریم نواز شریف کو طبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔