قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ کورونا ٹیسٹنگ آج ہو گی

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ کورونا ٹیسٹنگ آج ہو گی
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہو گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی پہلی کوڈ ٹیسٹنگ ان کے مقامی شہر میں ہی کی جائے گی۔ کرونا منفی آنے والے تمام کھلاڑی 18مارچ کو لاہور رپورٹ کریں گے۔ لاہور پہنچنے پر کھلاڑیوں کی دوبارہ کووڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔قومی وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 19مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔ وائٹ بال ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچزز کھیلے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔