یاسمین راشد کی اعجازشاہ کے ساتھ آڈیو کی تصدیق

یاسمین راشد کی اعجازشاہ کے ساتھ آڈیو کی تصدیق
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیرِ صحت پنجاب رہنما یاسمین راشد نے اعجازشاہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی تصدیق کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ صحت اور پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں پارٹی کی صدر ہوں، کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاوں گی؟انہوں نے کہا کہ 23 گھنٹے ہو چکے ہیں ہمارے لوگ سڑکوں پر ہیں ان پر شیلنگ اور تشدد بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آڈیومیں کوئی متنازع بات نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ ئی ہے۔ اعجاز شاہ سے گفتگو کی منظرِ عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد یہ کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔ اعجاز شاہ نے جواب میں کہا کہ ہم وہی کر رہے ہیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کر فوری پہنچیں، جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ بھی نہیں دوں گا۔ یاسمین راشد کا مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب نے یہ بات ڈائریکٹلی کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔