حج کے لیے قرعہ اندازی کب ہو گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

حج کے لیے قرعہ اندازی کب ہو گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
لاہور ( پبلک نیوز ) حج 2022 کی تیاریاں شروع ،عازمین حج کے لیے خوشخبری،وزارت مذہبی امور نے حج قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2022 کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی، حج قرعہ اندازی کے مہمان خصوصی وزیر مواصلات اسد محمود اور وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع ہوں گے ۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرنے والوں کی قرعہ اندازی آج 3 بجے ہوگی ، سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے 63 ہزار 666 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔