بھارتی سنگھ کا کم وزن دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے

بھارتی سنگھ کا کم وزن دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے

ویب‌ڈیسک: معروف انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنا وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔ کامیڈین بھارتی سنگھ گزشتہ کئی دنوں سے اپنے وزن میں کمی کو لے کر بحث میں ہیں۔ ایک بار پھر اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا وزن اتنا کم کر لیا ہے کہ اب وہ بالی ووڈ اداکارہ لگنے لگی ہیں۔ ان کی تصاویر دیکھ کر مداح بھی دنگ رہ گئے ہیں.

معروف کامیڈین اسٹار بھارتی سنگھ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر ہرش لمباچیا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تازہ تصاویر میں کامیڈی اسٹار بھارتی سنگھ کو پہچاننا بہت مشکل ہے. بھارتی سنگھ ان تصویروں میں کافی دبلی پتلی لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کامیڈی اسٹار بھارتی سنگھ کافی عرصے سے وزن کم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں ، تاہم اب وہ اس کوشش میں کامیاب ہو گئی ہیں. بھارتی سنگھ اپنے بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ مزاحیہ کامیڈی کے لیے مشہور ہیں تاہم اب اداکارہ نے اپنی شخصیت بدل لی ہے۔ ان کے شوہر ہرش لمباچیا نے بھارتی سنگھ کو وزن کم کرنے کے سفر میں بہت سپورٹ کیا ہے۔

بھارتی سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز سونی ٹی وی کے مشہور شو ' انڈین لافٹر چیلنج' سے کیا۔ اس شو میں بھارتی کی کامیڈی کو بہت پسند کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس کے بعد وہ ایک کے بعد ایک شوز کرتی چلی گئیں۔ جس میں 'کامیڈی سرکس'، 'کامیڈی سرکس مہاسنگرم'، 'کامیڈی سرکس کا جادو'، 'کہانی کامیڈی سرکس کی' اور 'کامیڈی نائٹس' بچاؤ جیسے شوز شامل ہیں۔ بھارتی ایک اچھی کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ڈانسر بھی ہیں، اس کی جھلک ڈانسنگ پر مبنی ریئلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' میں دیکھی گئی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔