سول سیکرٹریٹ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے انٹیگریڈ کردیا گیا

سول سیکرٹریٹ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے انٹیگریڈ کردیا گیا
لاہور: سول سیکرٹریٹ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے انٹیگریڈ کر دیا گیا۔ جس سےپنجاب کے سرکاری خزانے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو گی۔ صوبے بھر میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم نافذ کر دیا گیا۔ پی آئی ٹی بی کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مینویل سیکرٹریٹ کو ڈیجیٹل میں ای فاس کا حصہ بناکر اپ ڈیٹ کر دیا گیا اور تمام سرکاری محکموں کو محکمانہ خط و کتابت ای فاس کےذریعے کرنے پر قانونی طور پرپابند کردیاگیا۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو پی آئی ٹی بی کی ٹیمز کو تمام جامع ریکارڈ ، موجودہ فائلز کی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تمام ٹیمیں آرکائیو فائلز کی ڈیجیٹل سکیننگ ایک مرکزی آئی ٹی روم میں کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیننگ کا عمل 30 نومبر 2023 تک مکمل کر لیا جائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری ،گورنر اور کابینہ کو بھی ہرقسم کی سمریاں آن لائن بھیجی جائیں گی جبکہ سمری کی منظوری، لیٹر اور فائل مارکنگ او اہم کاغذات کی ٹریکنگ سمیت تمام امور آن لائن ہوں گے۔ ڈی جی گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز ونگ محمد وسیم بھٹی کا کہنا تھا کہ روایتی فائل سسٹم بند کرنے سے حکومت پنجاب کواربوں روپے کی بچت ہوگی جبکہ ای فاس کے نفاذ سے گورننس اور سروس ڈیلیوری کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔