لندن (ویبڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے لندن ہائیکورٹ میں عمران خان کی سابق اہلیہ اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔
ریحام خان نے ایک ویڈیو بیان میں عدالتی فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ’میں نے چھ اور سات دسمبر 2019 کو اپنے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں، میں نے اس بات پر زور دیا کہ سید ذوالفقار عباس بخاری ( زلفی بخاری) وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مل کر ایک کرپٹ پلان کے تحت نیو یارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کو کم قیمت میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔‘
’یہ الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔ جیسا کہ میں اب سمجھتی ہوں کہ زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے یا حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کسی بھی کرپٹ پلان میں شامل نہیں تھے۔‘
’ان تمام چیزوں کی اشاعت پر زلفی بخاری کو کافی تکلیف، پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس میں ان سے غیر مشروط معافی مانگتی ہوں۔ میں نے ہتک عزت اور قانونی اخراجات کی مد میں رقم ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔‘ زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ عدالت کے حکم پر ریحام خان عوامی سطح پر معافی مانگ رہی ہیں اور جھوٹ بولنے پر ہرجانہ ادا کریں گی۔ ایک دن ہمارے ہاں بھی قانون کا ایسا ہی نظام ہو گا تاکہ جھوٹ اور غلط خبریں چلانے والوں کا بھی محاسبہ ہو سکے۔ جب قانون کی حکمرانی ہو تو یہ نتیجہ نکلتا ہے۔ اگلا سٹاپ: کمشنر راولپنڈی۔‘
TRUTH ALWAYS WINS! Upon court orders,Reham Khan publicly apologises&pays damages for her lies. IA 1 day we’ll have the same law&justice so certain media persons spreading lies&fake news can be taken to task.This is the result when rule of law is supreme Next stop:Commissioner Rwp pic.twitter.com/xEKa1YZaQc
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 15, 2021
Zulfi Bukhari - An apology https://t.co/zsNqEoINFF pic.twitter.com/GVjvynbKJ3
— Reham Khan (@RehamKhan1) October 14, 2021
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے