پان کے داغ صاف کرنے پر انڈین ریلویز کتنا خرچہ کرتا ہے؟

پان کے داغ صاف کرنے پر انڈین ریلویز کتنا خرچہ کرتا ہے؟

ویب ڈیسک: صفائی کو برقرار رکھنے کی بات کی جائے تو عوامی مقامات پر تھوکنا ایک سنگین چیلنج بن کر سامنے آتا ہے جبکہ پان اور تمباکو کھانے کے بعد عوامی مقامات پر تھوکنا ایک اور مشکل صورتحال پیدا کر دیتا ہے کیونکہ اس سے اس مقام پر رنگین داغ پڑ جاتے ہیں۔

اگرچہ تقریبا تمام عوامی مقامات پر حکام کی طرف سے ایک بورڈ لٹکایا جاتا ہے جو کہ لوگوں کو تھوکنےسے انتباہ کرتا ہے تاہم پھر بھی حالات زیادہ نہیں بدلتے۔ بھارتی ریلوے کی جانب سے عوام کے تھوکنے کی وجہ سے صفائی کے مقاصد کے لیے خرچ کی گئی بڑی رقم اور پانی کی مقدار کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ہر سال انڈین ریلویز کو اوسطا.1200 کروڑ روپے اس مقصد کے لیے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ جبکہ پان اور تمباکو کے داغوں کو دھونے کے لیے ہزاروں گیلن پانی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے.

لوگوں کو ٹرینوں اور ریلوے احاطے میں تھوکنے کی حوصلہ شکنی کے لیے ، انڈین ریلویز نے ایک انقلابی حل نکالا ہے جو صفائی کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا. انڈین ریلویز نے 42 اسٹیشنوں پر وینڈنگ مشینیں لگائی ہیں جہاں سے لوگ ایک سپٹون پاؤچ خرید سکیں گے جس کی قیمت 5 سے 10 روپے تک ہوگی۔ EzySpit ​​وہ اسٹارٹ اپ ہے جس نے سپٹون ‌پاؤچ بنایا ہے اور اس نے شمالی ، مغربی اور وسطی ریلوے کے ساتھ سپٹون پاؤچ فراہم کرنے کے لیے معاہدے کیے ہیں۔

سپٹون پاؤچ سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں ، لے جانے میں آسان ہوتے ہیں اور اسے جیب میں رکھا جا سکتا ہے لہذا‌ کوئی شخص کو اپنے ارد گرد کو گندا کیے بغیر جب چاہے تھوک سکتا ہے اور اس بائیوڈیگریڈیبل پاؤچ کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ اسے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان پاؤچوں میں مادے کے ساتھ بیج بھی ہوتے ہیں جو تھوک کو جذب کرتے ہیں اور استعمال کے بعد جب پاؤچ کو مٹی میں اتار دیا جاتا ہے تو اس سے نئے پودے اگتے ہیں۔

انڈین ریلوے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام کے تھوکنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیےیہ ایک بہترین طریقہ ہے . حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ حل کام کرے گا اور بہت قیمتی پیسہ اور پانی بچ جائے گا!

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔