ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں سی آئی اے تھانے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو نے مبینہ طور پر 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ 18 سالہ ذیشان متاثرہ لڑکے کی فریاد پر تھانہ سٹی پر مقدمہ درج کرکے تھانہ سی آئی اے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو کو گرفتار کر لیا گیا۔
متاثرہ بچے کے مطابق اسے 12 اکتوبر کو تلاشی کے دوران سی آئی اے پولیس کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو نے حراست میں لیا اور نجی کوارٹر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور رات بھر کوارٹر میں رکھا اور والدین سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے۔