کراچی : کے الیکڑک نے خاموشی سے سے بلوں میں کے ایم سی چارجز سے لینا شروع کردئیے ہیں۔ مہنگائی اور اضافی بلوں کے ستائے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لئے انتہائی بری خبر ، کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار بجلی گرادی ۔ کے الیکڑک نے خاموشی سے سے بلوں میں کے ایم سی چارجز سے لینا شروع کردئیے ہیں، شہریوں کو بغیر آگاہ کئے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دئیے۔ کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا ،جس کے تحت کے الیکٹرک کے بلوں میں دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے،دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس عائد کر دیا گیا، سات سو زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے دو سو روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا، کمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا،ایک گھر میں ایک سے زائد میڑوں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ کراچی کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا، کے ایم سی تخمینہ کے مطابق کے الیکٹرک بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں کے جیب سے ماہانہ 25 کڑور اور سالانہ 3 ارب روپے تک نکالے جائینگے، کے الیکٹرک اس میونسپل ٹیکس کی ریکوری کا سات فیصد کمیشن 30 کڑور روپے سے کمائے گی، کے الیکٹرک دو ماہ تک ریکوری کے پیسے کے ایم سی کے اکاونٹ میں جمع نہیں کروائے گی تو معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا۔