پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،16 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،16 اپریل 2021
وفاقی کابینہ میں ردوبدل کر دیا گیا، وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل کیا تھا۔ وزیر خزانہ کا قلمدان حماد اظہر سے لیکر شوکت ترین کو دیدیا گیا ہے جبکہ شبلی فراز کی جگہ فواد چودھری کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ شبلی فراز کو سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔پاکستان قومی کرکٹ ٹٰیم نے چوتھے ٹی ٹوئٹی میں شاندار کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ پاکستان نے 145 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔مہنگائی کی مجموعی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.54 فیصد اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.89 فیصد تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔حکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی کے بعد اسے بحال کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو 3 بجے تک بند کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا کی بندش پر قوم سے معافی مانگ لی۔ جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ تین گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کیے گئے تھے جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔