ایران نے تحویل میں لیے بحری جہاز پر  موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

ایران نے تحویل میں لیے بحری جہاز پر  موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ایران نے تحویل میں لیے گئے اسرائیلی ارب پتی کے بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔ 

سفارتی ذرائع  کے مطابق ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی۔ ایران نے مطلع کیا ہے کہ ایم ایس سی ایریز پر پاکستانی عملہ جب چاہیں چھوڑے جانے اور وطن واپس جانے کے لیے آزاد ہے۔ تاہم یہ جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں اور چھوڑ دیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گذشتہ روز ان پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دھانی کرائی تھی۔انہوں نے یقین دھانی ایرانی سفارتی حکام کے ہمراہ دفتر خارجہ میں ملاقاتوں میں کرائی تھی۔

Watch Live Public News