غیر ملکی کوچز کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

غیر ملکی کوچز کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
سورس: publicnews

پبلک نیوز: محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ  ٹیم کے غیر ملکی کوچز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی  کوچز کااعلان نیوزی لینڈ سیریز کےبعد کیا جائے گا۔ پی سی بی ریڈ بال اور وائٹ بال ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار پہلے ہی دے چکا ہے۔

وائٹ بال اور ریڈ بال ہیڈ کوچز کے لیے 15 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، اسسٹنٹ کوچ  کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 20 اپریل  ہے ، ریڈ بال فارمیٹ کا الگ اور وائٹ بال کا الگ ہیڈ کوچ ہو گا۔ غیرملکی کوچز کے ساتھ لوکل کوچز  اور سپورٹ اسٹاف کی تعینا تی  بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کے گیری کرسٹن اور آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کے نام فائنل کئے جا چکے ہیں۔اظہر محمود کو دو نوں فار میٹ کا  اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔