عدالت نے ملزم میاں عبد المتین  اور ان کے بھائی عبد العظیم ایڈووکیٹ  کی درخواست ضمانت خارج کردی

عدالت نے ملزم میاں عبد المتین  اور ان کے بھائی عبد العظیم ایڈووکیٹ  کی درخواست ضمانت خارج کردی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کا مقدمہ میں عدالت نے ملزم میاں عبد المتین ایڈووکیٹ  اور ان کے بھائی عبد العظیم ایڈووکیٹ  کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی اور سلمان شاہد سمیت وکلاء نے دلائل دیئے۔ پراسیکیوشن  کے دلائل کے بعد عدالت نے ضمانتوں کو خارج کردیا۔  

خیال رہے کہ ملزم میاں عبد المتین ایڈووکیٹ نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، ملزم پر حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کا الزام ہے۔ تھانہ ساندہ نے عبد المتین ایڈووکیٹ کیخلاف  مقدمہ درج کر رکھا ہے۔  عبد المتین کے بھائی عبد العظیم  ایڈووکیٹ  بھی پولیس پر تشدد  کا الزام ہے ۔ 

عدالت نے ملزم عبد العظیم ایڈووکیٹ  کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی۔ 

تفتیشی  افسر کے مطابق عبد العظیم نے دیگر وکلای کے ساتھ مل کر بھائی کو عدالت کے  احاطہ سے پولیس حراست سے چھڑوانے  کی کوشش اور پولیس پر تشدد کیا ۔