پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،16اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،16اگست2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 2 گھنٹے تک قومی سلامتی کا اجلاس جاری رہا۔ افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ جو فیصلہ ہوا ہے جلد اس پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔ زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں،غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ‍ ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔ کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے متعدد افراد کو گولیاں لگ گئیں، اطلاعات کے مطابق 5 افراد اس فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ سانحہ بھونگ کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندان گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ گھروں پر لگے تالے کھل گئے، ہندو تاجروں کے کاروبار بحال جبکہ زندگی معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہو آ چن ینگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لئے تیار ہیں، ترقی اور اپنی منزل کے تعین کے لئے افغان عوام کے حق کا احترام کرتے ہیں، افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔