انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 210 روپے ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے سے بھی زائد سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امپورٹ بل کم ہونے اور آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ دوست ممالک سے قرضوں کے ری شیڈول ہونے کے امکانات کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی ہے، 100 انڈیکس 238 اعشاریہ ایک صفر پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 383 اعشاریہ سات دو پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوارن 22 کروڑ 45 لاکھ 42 ہزار 984 شیئرز کا لین دین ہوا، کاروبار میں صفر اعشاریہ پانچ پانچ فیصد کمی دیکھی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔