ویب ڈیسک: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ چیمپئن شپ 18 سے 22 اگست لاہورمیں ہوگی ۔
ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی فائٹرز اور کوچز کل براستہ واہگہ بارڈر صبح لاہور پہنچیں گے۔
پہلی بار پاکستان میں ہونےوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں بریو کمباٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی ہونگے ۔
بریو کمباٹ اور ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں 23 ممالک کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔
ایشین چیمپئن شپ میں 12 جبکہ بریو کمباٹ میں 11 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز حصہ لیں گے جبکہ 120 سے زائد آفیشلز اور ٹیکنیکل اسٹاف بھی ایونٹس میں شرکت کرے گا۔