پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے بنگلادیشی کرکٹر بھی پریشان

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے بنگلادیشی کرکٹر بھی پریشان

ویب ڈیسک: سست انٹرنیٹ سے بنگلادیشی کرکٹر بھی پریشان ہیں،  اہلخانہ سے رابطے میں مشکلات۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سست رفتار انٹرنیٹ سے بنگلادیشی کرکٹر بھی مشکل میں آگئے۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی وجہ سے انہیں اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ حکام نے سلو انٹرنیٹ کی کوئی شکایت نہیں کی۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ملکی حالات کی وجہ سے کچھ دن قبل پاکستان آئی اور لاہور میں قیام کیا۔

 بنگلادیشی ٹیم نے آج لاہور میں ہونے والے ٹریننگ سیشنز مکمل کر لیے اب ٹیم کل اسلام آباد روانہ ہوگی جہاں راولپنڈی اسٹیڈیم میں سریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News