برطانیہ: پاکستان کا تاریخی اعزاز، شوٹنگ چیمپیئن شپ میں بڑی جیت

برطانیہ: پاکستان کا تاریخی اعزاز، شوٹنگ چیمپیئن شپ میں بڑی جیت
کیپشن: برطانیہ: پاکستان کا تاریخی اعزاز، شوٹنگ چیمپیئن شپ میں بڑی جیت

ویب ڈیسک: بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ایک اور تاریخی اعزاز، برطانیہ میں ہونے والی شوٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں پاکستان نے بڑی جیت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ ( 3 سے 8 ستمبر) برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں منقعد کی گئی۔ شوٹنگ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ 

چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ مختلف چیلنجز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس پاکستانی ٹیم  نے شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

پاکستانی ٹیم نے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغوں کی شاندار کامیابی حاصل کی۔

 گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل تھے۔

ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں  کے متعدد انعام جیتے۔ پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پاکستانی شوٹرز نے سبز ہلالی پرچم کو نئی بلندیوں تک پہنچا  کر ملک کا نام فخر سے بلند کیا۔

Watch Live Public News