پرویز الہی کی جائیداد،ایف آئی اے نے ایکسائز سے ریکارڈ مانگ لیا

 پرویز الہی کی جائیداد،ایف آئی اے نے ایکسائز سے ریکارڈ مانگ لیا
کیپشن: parvez elahi
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پرویز الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کا معاملہ ، ایف آئی اے نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے پرویز الہی کی ملکیتی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کی انکوائری میں ایف آئی اے نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے   سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی جائیدادوں سے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے پرویز الہی کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے ایف آئی اے نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو پرویز الہی کی ملکیتی گاڑیوں کا بھی مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  ایف آئی اے کی ہدایت پر ڈی جی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام ایکسائز، ٹیکسیشن آفیسرز سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے تمام ای ٹی اوز کو پرویز الہی کے منقولہ اور غیر مقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

  پرویز الہی کی ملکیتی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات مرتب کی جائیں گی جس کے بعد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ مرتب کرکے ایف آئی اے کو ارسال کی جائے گی ایف آئی اے نے پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت انکوائری شروع کی ہے۔

Watch Live Public News