ویب ڈیسک: صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا بجلی کی قیمتوں پر تاریخی ریلیف پر شکریہ نواز شریف اور مریم نواز کا شکریہ، بجلی یونٹ میں 14 روپے ریلیف دینا چھوٹی بات نہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کاکہنا تھا پنجاب کے لئے تاریخی بجلی ریلیف پیکج پر قائد نواز شریف اور مریم نواز کا مشکور ہوں،ہم باتوں اور دعووں پر نہیں، عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں،بجلی ریلیف پیکج نے ن لیگی قیادت پر تنقید کرنے والوں کو بھی پریشان کر دیا ہے، بجلی یونٹ میں 14 روپے ریلیف دینا چھوٹی بات نہیں۔
رانا سکندر حیات کا کہناتھا یہ اقدام یقیناً قوم کو گمراہ کرنے والوں کو ہضم نہیں ہوگا، ملک کو معاشی لحاظ سے درست سمت گامزن کر رہے ہیں،9 مئی والوں نے ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا،انتشاری ٹولہ کے پہنچائے نقصانات کے ازالہ کیلئے بہت محنت کرنا پڑ رہی ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا، نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں جلد مزید خوشخبریاں بھی سنائیں گے۔
واضح رہے کہ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی۔
کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے ایک کرب سے گزر رہے ہیں، 21 اکتوبر کی تقریر میں بھی میں نے بجلی کی قیمت پر تفصیل سے گفتگو کی تھی، 2017 میں بجلی کے بل کم آتے تھے، لوگ آسانی سے زندگی گزارتے تھے۔