اومی کرون وائرس کے بارے میں اہم انکشاف

اومی کرون وائرس کے بارے میں اہم انکشاف
پبلک نیوز : اومی کرون وائرس کہاں پھرتا پھولتا ہے، سائنسدانوں نے پتہ چلا لیا۔ عام کرونا وائرس یا ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں ہوا کی نالیاں اومی کرون وائرس کے لئے زیادہ سازگار ہیں۔ طبی ماہرین کے مطاب ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں اومی کرون ہوا کی نالیوں کے ٹشوز میں 70 گنا زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے۔ پھیپھڑوں کی بافتوں میں اومی کرون اصل کرونا وائرس کے مقابلے میں 10 گنا کم تیزی سے افزائش کرتا ہے۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہوا کی نالیوں میں تیزی سے نشوونما اومی کرون کے پھیلاو میں تیزی سے پھیلائو کا باعث ہو سکتی ہے۔ انسانوں میں بیماری کی شدت محض وائرس کی تیزی سے افزائش نہیں بلکہ انسانی امیون سسٹم کے ردعمل پر بھی منحصر ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔