فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست مسترد

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پرفیصلہ سنایا اور تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصہ تک الیکشن کمیشن اور کورٹ کے سامنے فیصل واوڈا تاخیر کرتے رہے، فیصل واوڈا نے شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے بھی انکار کیا۔ فیصل واوڈا نے اپنی تاحیات نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پرتاجیات نااہل قراردیا۔

Watch Live Public News