ویب ڈیسک: ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی میں جہاں مشہور شخصیات بھی تبصرہ کرنے سے پیچھے نہیں، وہیں خلیل الرحمان قمر نے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے معروف فلم اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی جانب سے یہ اعلان اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی پوسٹ میں کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اگلی بار میں الیکشن لڑوں گا۔
اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) February 15, 2024
میں اُس پیار کے صدقے
اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی تجسس پایا جا رہا تھا، ایسے میں ایک صارف نے پوچھ ہی لیا سر پی ٹی آئی کی سیٹ سے نا؟
جس پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ظاہر سی بات ہے۔
اگلے ہی پوسٹ میں مشہور لکھاری کی جانب سے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے، میں اُس پیار کے صدقے۔
ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر خلیل الرحمان قمر بھی اپنا موقف سوشل میڈیا پر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں، اپنے ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش اسکول، اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت۔
فرقہ بندی
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) February 16, 2024
برادری ازم
مہنگے انگلش سکول
اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت
یہ ہے میرے ملک کی ترقی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رکاوٹیں
یہ ہے میرے ملک کی ترقی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رکاوٹیں۔