لاہور کو بدبودار بنانے کیلئے پرچی والے وزراء میں ریس لگی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور کو بدبودار بنانے کیلئے پرچی والے وزراء میں ریس لگی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار تونسہ میں اربوں روپے پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ خوبصورت لاہور کو بدبودار بنانے میں پرچی والے وزراء میں ریس لگی ہے۔ لاہور سے تین صوبائی وزراء اور دو وفاقی وزراء ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس دن یہ لوگ اپنے حلقوں میں گئے عوام ان کا کچرے کے شاپروں سے استقبال کریں گے۔ "تحریک کچراکنڈی" کا ایک بھی وزیر اپنے حلقوں میں جانے کی ہمت نہیں کررہا۔

عظمیٰ بخاری نے ان کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خادمہ جی! راجکماری کے ایک ایک لفظ پر آپ کو مروڑ اٹھتے ہیں۔ ہماری راجکماری جب بولتی ہیں تو اسلام آباد سے لاہور تک چیخوں کی آوازیں سنائی جاتی ہیں۔ جس دن راجکماری نے اسلام آباد کا رخ کیا، وہ دن جعلی حکومت کا آخری دن ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔