ملک کےسب سے بڑے شہرکی کرسی پر سب کی نظر ہے ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی یا پھر پیپلزپارٹی؟؟ میئر کراچی کس کا ہو گا ؟ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن کے اب تک کے موصول ہونے والے نتائج جاری کردیئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے 95 نشستوں کےنتائج جاری کیے ہیں . پپلزپارٹی اکاون نشستوں لے کر آگے آگے ، پی ٹی آئی نے اکیس نشتیں حاصل کی ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے انیس ، جے یو آئی ایک اور ٹی ایل پی ن ایک سیٹ حاصل کرسکی ہے . خیال رہے کہ ابھی ایک سو چالیس نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں .