پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16جولائی 2021
عوام کی بے احتیاطی سے کورونا پھر زور پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 6 اعشاریہ 17 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 327 نئے کیس رپورٹ،مزید31 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار 720 تک جاپہنچی، 43 ہزار 670 مریض زیرعلاج، 2 ہزار 388 کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی میں بارش کیا برسی، کے الیکٹرک کی کارکردگی بھی پانی میں بہہ گئی، شہر کے بیشتر علاقوں میں رات سے بند بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی، حکام کا کہنا ہےکہ 1700 سے زائد فیڈرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، باقی علاقوں میں بھی بحالی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ بڑی عید سے قبل بڑا اضافہ، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹربڑھ گئی،،ڈیزل2 روپے54 پیسے،مٹی کاتیل ایک روپے 39 پیسےمہنگاہوگیا،عوام کا غصے کا اظہار، اضافہ واپس لینےکامطالبہ۔ ازبکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی،سفارتی تعلقات چاہتے ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کوتیزی سےبڑھائیں گے،غربت جیسےمسائل سےنکلنےکیلئےمشترکہ اہداف ضروری ہیں،وزیراعظم عمران خان اورازبکستان کےصدر کی مشترکہ پریس کانفرنس ،ازبکستان کے صدر نے کہا، پاکستان کیساتھ تعلقات کوفروغ دےرہےہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک افغانستان میں امن واستحکام کےلئے مل کر کام کریں گے، ازبک صدر نے افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی سمٹ کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔