پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا اور ان کو دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مریم نواز شریف نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز شریف گذشتہ سال جولائی 2021ء میںبھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں. https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1548232283878215682?s=20&t=nKTJa_ZjskJfqE_f_kO88A مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے. انہوںنے کل لاہور اورملتان میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی کیسز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے آ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 737 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اس دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئےے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این آئی ایچ نے اپنے اعداد و شمار میں مزید بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جبکہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔