ضمنی انتخابات: پاک فوج کے دستے بطور کیو آر ایف ڈیوٹی دیں گے

ضمنی انتخابات: پاک فوج کے دستے بطور کیو آر ایف ڈیوٹی دیں گے
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر کام کریں گے۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا بیان سامنے آیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دستوں نے ضمنی انتخابات میں تھرڈ ٹئیر ریسپونڈرز کے تحت حساس ترین مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن 17 جولائی بروز اتوارکو ہوگا اور یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔