ویب ڈیسک: سابق قومی کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید ان دنوں برمنگھم میں ہیں جہاں سڑک پر میڈیا کی جانب سے ان کی ویڈیو بنائے جانے پر ان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
ان دنوں ثناء جاوید اور ان کے شوہر شعیب ملک لندن میں موجود ہیں جہاں جوڑا وقت بتا رہا ہے، تاہم میڈیا کی جانب سے توجہ دینے پر ثناء جاوید آگ بگولا دکھائی دیں۔
سوشل میڈیا پر ثناء جاوید کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سڑک پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منزل کی جانب جا رہی تھیں، کہ اسی دوران میڈیا کی جانب سے ثناء کی ویڈیو بنائی جانے لگی، جس پر اداکارہ غصے میں آ گئیں اور اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرے کو چھپانے لگیں۔
اداکارہ کی جانب سے صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے منع کیا جا رہا تھا، جبکہ ساتھ ہی ایک شخص کی جانب سے صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے روکا جاتا رہا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ سیلبرٹی بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ عجیب ڈرامے بازی ہے، یہ تو ایسے کر رہی نہیں جیسے یہ کبھی کیمرے کے سامنے آئی نہ ڈراموں میں۔
جبکہ خشحال بٹ نامی صارف نے لکھا کہ نوٹنکی کی دکان، ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ اداکارہ اپنا چہرہ کیوں چھپا رہی ہیں۔