قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ٗ 7 ارکان کے داخلے پر پابندی

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ٗ 7 ارکان کے داخلے پر پابندی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر سپیکر اسد قیصر نے علی نواز خان سمیت سات ممبران پر قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ٗ ان ارکان قومی اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے اسمبلی سیشن کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن علی نواز اعوان سمیت سات ارکان اراکین کے قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے ٗ ان ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھی جاری ہوں گے۔جن ارکان قومی اسمبلی پر پابندی لگا ئی گئی ہے ان میں شیخ روحیل اصغر ٗ علی نواز اعوان ٗ عبدالمجید خان ٗ فہیم خان ٗ علی گوہر خان ٗ آغا رفیع اللہ اور چوہدری حامد حمید شامل ہیں ٗ اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ ’’ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس اور قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران خلل پیدا کرنے والے ارکان جن کا رویہ غیر پارلیمانی اور نامناسب تھا ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے‘‘۔https://twitter.com/AsadQaiserPTI/status/1405090106789216259اس پابندی سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں گزشتہ روز واقعہ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ٗ اس کے علاوہ اسد قیصر نے گزشتہ روز اسمبلی سیشن کی ویڈیو فوٹیج دیکھی جس کی مدد سے انہوں نے ارکان قومی اسمبلی پر پابندی عائد کی۔

Watch Live Public News