بھنگ سے کورونا وائرس کا علاج ممکن؟

بھنگ سے کورونا وائرس کا علاج ممکن؟

ویب ڈیسک: امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے کہ بھنگ کے پودے میں ایک ایسا مادہ موجود ہے جو کورونا وائرس کے حملہ سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

مختلف مشاہدات اور تجربات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جو لوگ بھنگ کا استعمال کرتے ہیں وہ کورونا وائرس سے عام لوگوں کی نسبت کم متاثر ہوئے۔ تحقیق کرنے والے بھی اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ بھنگ یا بھنگ پر مشتمل منشیات کورونا وائرس کے خلاف موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

شکاگو یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے دوران بھنگ میں موجود کلیدی مرکب "کینا بیڈایول" کی انسانی پھیپھڑوں سے لیے گئے " ایپی تھیلیئل خلیات" پر آزمائش کی گئی۔ جس میں یہ سامنے آیا کہ کورونا وائرس داخل ہونے میں تو کامیاب رہا لیکن شدت کا حملہ کرنے اور کسی قسم کا نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔