پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 17مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 17مارچ 2021

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران انتظامی طور پر بڑی تبدیلیاں متوقع

آج کرپشن اتحاد خس وخاشاک کی طرح ہوا میں بکھر گیا، نہ مفرور میاں نے واپس آنا ہے نہ ہی پیپلز پارٹی کے استعفے آنے ہیں، محترمہ جعلساز اور انکے والد نے جعلی انقلابی بننے کی ناکام کوشش فرما رہے ہیں، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

پی ڈی ایم کا26 مارچ کالانگ مارچ ملتوی کردیا گیا، لانگ مارچ کواستعفوں سے جوڑا گیا تھا، استعفوں کےبغیرلانگ مارچ نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی نےوقت مانگا ہے، ہم انہیں وقت دیں گے، مولانافضل الرحمان

پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی استعفوں سے متعلق اپنے فیصلے کرے گی، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا، ذرائع

مسلم لیگ ن کا نوازشریف کو واپس بلانے جبکہ پی پی پی کا استعفے دینے سے صاف انکار، پی پی پی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ جبکہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر مولاناعبدالغفورحیدری کو ہرانے کا حساب مانگ لیا، زرائع

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔