گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شہید، زخمی حملہ آور گرفتار

dsp killed
کیپشن: dsp killed
سورس: google

 ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع سبی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی میر خالد زمان مری شہید ہوگئے ہیں، گارڈ کی جوابی فائرنگ سے زخمی حملہ آور بھی پکڑا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سبی میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی۔ ڈی ایس پی خالد زمان کو 6گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں مقتول پولیس آفیسر نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

گارڈ نے بھی فائرنگ کرنے والوں پر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 1 حملہ آور زخمی ہوگیا جو ابتدائی طور پر زخمی حالت میں فرار ہوگیا تاہم پولیس نے حملہ آور کو تعاقب کرکے نشتر روڈ سے گرفتار کر لیا۔

شہید ہونے والے ڈی ایس پی میر خالد زمان مری سبی اتحاد کے سربراہ میر اصغر مری کے بڑے بھائی ہیں۔ سی ایم ایچ میں ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایس پی میر خالد زمان کی میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

Watch Live Public News