سالانہ پیپر دینے ہیں تو پیسے دینا ہونگے، طلبہ کشمکش کا شکار

سالانہ پیپر دینے ہیں تو پیسے دینا ہونگے، طلبہ کشمکش کا شکار
کیپشن: Annual Exam
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی، لاہور کے سرکاری سکولوں میں بچوں سے سوالیہ پیپرز کی فیس وصول کیے جانے کا انکشاف، پیسے نہیں ہیں تو سوالیہ پیپر بھی نہیں ملے گا، پیسے نہ ہونے پر بچے بلیک بورڈ سے دیکھ کر پیپر حل کرنا پر مجبور ہیں۔
لاہور کے سرکاری سکولوں میں بچوں سے سوالیہ پیپرز کی فیس وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا، لاہور میں سرکاری سکولوں کے بچوں سے فی سوالیہ پیپر 40 روپے وصول کیے جانے لگے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورشہر بھر کے سرکاری سکولوں میں پیک کا امتحان لینے میں ناکام ہوگیا۔

بچوں نے سالانہ پیپر دینے ہیں تو فی سوالیہ پیپر 40 روپے دینا ہوں گے۔ پیسے نہیں ہیں تو سوالیہ پیپر بھی نہیں ملے گا اور سوالات بلیک بورڈ پر لکھ دیئے جائیں گے۔بچوں کو بلیک بورڈ سے دیکھ کر پیپر حل کرنا ہوں گے،طلباء کا کہنا ہے کہ تمام پیپرز دینے ہیں تو یکمشت 300 روپے دینا ہوں گے۔

دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی کی سستی کے باعث لاکھوں روپے کے سوالیہ پیپرز کی فوٹوکاپیاں کروانے پر مجبورہیں،ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔

  پیک نے فرسٹ اور مڈ ٹرم کے پیپرز کا بھی معاوضہ تاحال ادا نہیں کیا گیا۔بچوں نے وزیر اعلی پنجاب سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔