ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ نادر سے پہلی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی تھی، میں شادی سے پہلے میں نے چار سال ایونٹ پلانر کی حیثیت سے کام کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے جبکہ میزبان نے انکی نجی زندگی پر بھی تفصیل سے بات کی کہ آپ کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ اداکارہ مومل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انکی شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں۔اپنےشوہر نادر سے پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں مومل شیخ نے بتایا کہ میں سکول میں نادر سے سینئر تھی کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑی ہوں اور جب یہ کلین شیو ہوکر آئیں تو میرا موڈ آف ہوجاتا ہے۔
اس موقع پر نادر نے بتایا کہ یہ مجھے بال ڈائی نہیں کرنے دیتیں اور نہ ہی کلین شیو ، بال بھی ان کی پسند کے مطابق کٹواتا ہوں تاکہ میں ان سے چھوٹا نہ لگوں۔