فیصل واوڈ ا ’ اِن اَیکشن ‘ ، سیاسی پارٹیوں کو سرپرائز دے دیا

 فیصل واوڈ ا ’ اِن اَیکشن ‘ ، سیاسی پارٹیوں کو سرپرائز دے دیا
کیپشن: faisal wada
سورس: web desk

ویب ڈیسک:تحریک انصاف سے الگ ہونے والے فیصل واوڈ ا پھر پارلیمنٹ میں پہنچنے کے لیے میدان میں آگئے  اور   سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

فیصل واوڈا نے آزاد حیثیت سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان کے تجویز اور تائید کنندہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ہیں۔

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی فیصل واوڈا کے تجویز کنندہ ہیں اور  ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری فیصل واوڈا کے تائید کنندہ ہیں۔

میڈیا سےگفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتےکہ اس بار  خرید و فروخت نہيں ہوگی۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں پی ٹی آئی والے چاند پر حکومت بناسکتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو میری سمجھ نہیں آئی تھی۔ ان کا قد کاٹھ بہت بڑا ہے۔ تاہم انہیں مولا جٹ سیاست چھوڑنی ہوگی۔

Watch Live Public News