پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 مئی ، 2021
عالمی حکمرانوں کی بات چیت، امن کے مطالبات کام نہ آئے، دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 41 بچوں سمیت شہدا کی تعداد 154 ہو گئی، غزہ میں مہاجر کیمپ پر حملہ میں 8 بچوں سمیت 2 خواتین شہید، آج صبح ہونے والی بمباری میں مزید تین فلسطینی شہری شہید، امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر کو ٹیلی فون، صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کے دفاتر پر میزائل داغ دیئے۔۔ 4 میزائل لگنے کے ‏بعد غزہ کا کئی منزلہ الجلاٹاور زمین بوس، عمارت میں الجزیرہ سمیت کئی میڈیا ہاؤسز کے ‏دفاتر تھے،، صہیونی فورسز نے پہلے دھمکی دی، صحافی وارننگ ملتے ہی عمارت سے بھاگتے ہوئے نکلے۔۔ دور کھڑے عمارت تباہ ہونے کا خوفناک منظر دیکھتے رہے۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا سراپا احتجاج، لندن سمیت برطانیہ کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، امریکا، اسپین جرمنی آسٹریلیا، اردن اور تیونس میں اسرائیل کے خلاف نعرے، پیرس میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، گریس میں پولیس نے مظاہرین پر پانی کی توپ چلا دی۔شاہ محمود کا چینی، سوڈانی، مصری ہم منصب کیساتھ رابطہ، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا، کہا نہتے فلسطینیوں کو بربریت سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو فوری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔۔ ادھر فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔کورونا نے مزید 76 افراد کی جان لے لی، ایک روز میں 2 ہزار 379 نئے کیسز رپورٹ، ٹٰیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ آٹھ دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 819 ہو گئی۔

Watch Live Public News