پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،16 مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،16 مئی 2021
سمندری طوفان ٹاوتے کا رخ تبدیل، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا، 17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی، طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1220 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، ٹھٹھہ، بدین، تھر، میر پورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے، ہوائیں 60سے80 کلو میٹر کی رفتار تک چل سکتی ہیں۔بھارت میں سمندری طوفان نے اثر دکھانا شروع کر دیا، ٹاوٹے سائیکلون میں آئندہ12 گھنٹوں میں مزید شدت آنے کا امکان، ریاست کیرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹرا میں ہنگامی انتظامات، کئی مقامات پر ریڈ الرٹ جاری کردیئے گئے، شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔عید پر سندھ کے حصے کا پانی روک کر عمران حکومت نے سفاکیت کی انتہا کردی، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سندھ کے حصے کا پانی روکے جانے کی وجہ سے کراچی کے لئے پانی کی ترسیل انتہائی کم ہوچکی ہے، عمران خان پانی روک کر سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوششوں کا سلسلہ بند کریں، سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرنے والی حکومت نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ منصوبہ میں کرپشن کا مرکزی ملزم وزیراعظم کو قرار دےدیا، کہتی ہیں مزید انکوائری کی ضرورت نہیں، ثبوت عوام کے سامنے آچکے ہیں، سب کچھ عمران خان اور عثمان بزدار کے احکامات اور نگرانی میں ہوا، انہیں گرفتار کیا جائے، کہا یہ منصوبہ تسلسل ہے کہ چوری کا حکم دو پھر دیہاڑی لگاؤ، عمران صاحب اور کابینہ ہر منصوبے سے دیہاڑی لگاتے ہیں۔نااہل لیگ کے دور میں انکوائریاں نہیں، پشت پناہی کی جاتی تھی، ڈاکٹر شہباز گِل کہتے ہیں پی ٹی آئی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انکوائری رپورٹس پبلک کیں، میاں مفرور نے ہمیشہ انکوائری رپورٹ دبائی اور ہر پراجیکٹ کے ریکارڈ کو آگ لگائی، تحقیقاتی رپورٹ ناصرف پبلک ہوگی، بلکہ ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی بھی ہوگی، پنجاب میں 450 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرا چکے ہیں۔