راچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد دھماکے میں 12 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکا میمن مسجد کے قریب کپڑا مارکیٹ کے ایک گودام میں ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے، دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دھماکے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگ چکی ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اور پولیس پہنچ چکی ہے۔ جائے وقوعہ پر لوگوں کا رش لگ چکا ہے، کھارادر کراچی کا ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔