پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،16نومبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،16نومبر2021
مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں گفتگو، کہا سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے،انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا ثاقب نثارنےجج کونوازشریف اور مریم نوازکونہ چھوڑنے کا حکم دیا، گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے راناشمیم کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کردیا،تمام فریقین آج صبح 10 بجےذاتی حیثیت میں طلب، عدالت کاصحافی کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز،غیر جانبدارانہ فیصلوں پرانگلی اٹھائی گئی تواچھا نہیں ہوگا، عدالت کے ریمارکس۔ شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی،خوفناک حادثے میں 2طالبات جاں بحق،10سے زیادہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران پیش آیا مریم نواز کا سابق چیف جج رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات پر بیان، کہا ‏اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبر کرے اور اپنا فیصلہ اللّہ پر چھوڑدے، اس میں ظالموں کے لیے بہت بڑا سبق ہے، شہباز شریف نے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ سازش بے نقاب ہوگئی، خبرعدالت میں دونوں کی بےگناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دوپہر2بجے طلب، فواد چودھری کہتےہیں تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑےہیں، ای وی ایم پراتحادیوں کے تحفظات دور کردیئے، شیخ رشید نے کہا مشترکہ اجلاس میں8سے10 بل لائے جائیں گے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔