وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کر دیا

وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کر دیا
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا. وزیر اعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث خدشہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانے پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تین ماہ کے دوران تیل کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں اور پیٹرول سمیت تمام درآمدی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔ مہنگائی کا سیلاب باہر سے آ رہا ہے۔ وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے مطابق ہمارے دور حکومت میں پاکستان میں غربت کم ہوئی، ہم نے کورونا وبا کا بہترین طریقے سے مقابلہ کیا، جو چیزیں باہر سے مہنگی آتی ہیں ان کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے، ن لیگ کے تین سالوں میں 645کلومیٹر سڑکیں بنیں، تحریک انصاف کے دور میں 1750کلومیٹر سڑکیں بنیں. انہوں نے کہا وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس کے حکمران اور وزیر کرپشن کرتے ہوں، جس ملک میں قانون کی بالادستی ہو وہاں کبھی غربت نہیں آتی، وہاں غربت ہوتی ہے جہاں حکمران ملک کا پیسہ چوری کریں. وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی کے باوجود ن لیگ کے دور سے زیادہ سستی سڑکیں بنا رہے ہیں ، ن لیگ کے دور سے 53فیصدسستی سڑکیں بن رہی ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔