پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 16 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 16 نومبر 2021
سپورٹس مین میدان میں جیت کی نیت سےہی اترتاہے،وزیراعظم کا مشترکہ اجلاس میں حکومتی حکمت عملی کےحوالےسے پبلک نیوز کے سوال پرجواب. اپوزیشن ٹیکنالوجی سےڈری ہوئی ہے،لندن میں بڑے بڑےمحلوں کا پیسہ پاکستان سے گیا ہے ،وزیر اعظم نے کہا جس ملک میں حکمران کرپشن کریں وہاں ترقی نہیں ہو سکتی،سابقہ حکومتوں نے اپنی تعریف کےلیےاشتہاروں پرپیسےخرچ کیے،مخالفین نےاگلے الیکشن اورہم نےنوجوان نسل کاسوچا،وزیراعظم عمران خان نےللہہ جہلم کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا. قانون سازی کی آڑمیں دھاندلی کی سازش کی جارہی ہے،مولانافضل الرحمان نےکہامشترکہ اجلاس میں شرکت کےلیےاتحادیوں پردباؤڈالاجارہاہے،سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے،سابق جج کےبیان نےعدلیہ کےتمام فیصلوں پرانگلی اٹھادی،کہاجعلی اکثریت پرحکومت کرنا 22 کروڑعوام کوغلام سمجھنےکےمترادف ہے،کل کوئٹہ اور 20 نومبرکوپشاورمیں احتجاجی مظاہرہ کریں گے. وزیراعظم کی ایک روز میں دوسری مرتبہ قانونی ٹیم سےملاقات،مشیرپارلیمانی اموربابراعوان اوراٹارنی جنرل خالدجاوید ملاقات میں موجود،مشترکہ اجلاس میں قانون سازی بارے مشاورت. ایم کیو ایم اوروفاقی حکومت کےدرمیان معاملات طے،متحدہ قومی موومنٹ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کی حمایت کرےگی،وفاقی حکومت حیدرآبادیونیورسٹی اورمردم شماری کےبلوں میں ایم کیو ایم کا ساتھ دے گی. مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس اہمیت اختیارکرگیا،حکومت اجلاس میں ارکان کی حاضری یقینی بنانےکےلیےسرگرم،حکومت کی طرف سےارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کومشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی پیشگی ہدایات جاری. متحدہ اپوزیشن کاپوری قوت سےحکومت کی قانون سازی کاراستہ روکنے کا فیصلہ،تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت،اپوزیشن لیڈرکی زیرصدارت مخالف پارٹیوں کی بڑی بیٹھک،مشترکہ اجلاس کےلیےحکمت عملی طے،شہبازشریف کہتےہیں حکومت نےعوام کو مہنگائی کےوبال میں مبتلا کیا،موجودہ سرکارسیاہ قوانین سےاپنی زندگی نہیں بچاسکے گی. بغیرمشاورت مشترکہ اجلاس بلانےپراپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سےواک آؤٹ،یوسف رضاگیلانی نےکہا ایڈوائزری کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کل مشترکہ اجلاس بلایاگیا،تمام طریقہ کارکوبلڈوزکرنےپراجلاس سےواک آؤٹ کررہےہیں. پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، فواد چودھری کہتےہیں تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑےہیں، ای وی ایم پراتحادیوں کے تحفظات دور کردیئے، شیخ رشید نے کہامشترکہ اجلاس میں8سے10 بل لائے جائیں گے. حمزہ شہبازکی چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کےلئےہسپتال آمد،خیریت دریافت کی،حمزہشہباز نے کہا صدر مسلم لیگ ق کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، اس موقع پراسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی بھی موجود تھے. عمران خان 5 برس پورے نہیں کریں گے،حکومت کو اقتدار میں لانے والے آج اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں،آصف زرداری کی احتساب عدالت میں میڈیاسےگفتگو، کہا اب اس غلطی کوسدھاراکیسےجائےگا یہ اللہ کو ہی معلوم ہے،امریکی پراپرٹی کیس میں آصف علی زرداری کی ضمانت منظور. ریونیو عدالت کے حکم امتناعی پرمحکمہ ریونیو نےنوازشریف کی زرعی اراضی کی نیلامی روک دی ،15 دسمبر تک نواز شریف کے گھروں کی نیلامی کو روکا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی جائیداد کی نیلامی 19 نومبر کو ہونی تھی. ججز بھی قابل احتساب ، ثبوت لےآئیں ثاقب نثارکےخلاف کارروائی کروں گا،ایک سابق چیف جج کے سامنےبات ہوئی اوروہ 3 سال تک خاموش رہے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کاراناشمیم اختر کےبیان پر از خود نوٹس کیس میں ریمارکس ، سابق جج سمیت تمام فریقوں کو شوکاز نوٹس جاری، سماعت 10 روز کے لیے ملتوی. ن لیگ نےعدلیہ کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے،رانا شمیم لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہے، فواد چودھری نے کہاگزشتہ روزجعلی حلف نامہ سامنےآیا،جس کی فیس شریف فیملی نے اداکی، کہا نواز شریف یا مریم نوازکی عدالت پیشی سے قبل کوئی نہ کوئی معاملہ اٹھایاجاتاہے. سابق وزیراعظم کی حکومت پر کڑی تنقید،شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزام لگاجس کی تحقیقات ہونی چاہیئیں، نیب نے صرف نوازشریف کو سزا دلوانی ہے،لیگی رہنمانے کہاکہ نیب سیاستدانوں کا احتساب کرنے کے لیے بنایا گیا. الیکشن کمیشن خو مختارادارہ،اس کااحترام کرتاہوں، فوادچودھری کی اپنے بیان پرمعذرت،الیکشن کمیشن کاتحریری معافی نامہ جمع کروانےکاحکم ،اعظم سواتی سےمتعلق کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی. سندھ اسمبلی میں تجاوزات بارے قانون سازی کےلیے قراردادمنظور،اپوزیشن کی مخالفت،شورشرابہ،قرار داد کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر پر اوچھال دی، ناظم جوکھیواورفہمیدسیال کےواقعہ پربھی احتجاج. ناظم جوکھیو کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئےجو کچھ ہو سکاکریں گے ،اگر قتل کسی ایم پی اے نےکیا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہو سکتا ہے، سعید غنی نے کہا لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے کا الزام اپنے سر نہیں لے سکتا، اسمبلی چھوڑ دوں گا مگر یہ کام نہیں کروں گا، بہت سی آبادیوں کو قانون بنا کر ریگولائز کیا جا سکتا ہے. این اے 130 ضمنی الیکشن،لاہور ہائیکورٹ میں جمشید اقبال چیمہ اورمسرت چیمہ کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد،اس سے قبل آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل بھی درخواستیں مسترد کر چکا ہے. شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر،پاکستان چیمپئنزٹرافی 2025 کی میزبانی کرےگا،میزبانی ملنے پر پی سی بی نے مبارکباد کی پوسٹ کر دی ، اس سے قبل پاکستان نے 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی. آئی سی سی نےآئندہ برس آسٹریلیا میں ہونےوالےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 7 میزبان شہروں کااعلان کردیا،ورلڈکپ کافائنل میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ہوگا. پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزکےلیے پاکستان میں موجود کھلاڑی 18 نومبرکولاہورکےبائیوسیکیورببل میں داخل ہوں گے،کھلاڑی ڈھاکہ پہنچ کر بھی ایک روزہ قرنطینہ کریں گے ،24 نومبر کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا. ایک بار پھر غفلت ، ایک اور حادثہ،شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی،خوفناک حادثے میں 3طالبات جاں بحق،9سے زیادہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران پیش آیا. سی این جی پرسیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ،ریجن ٹوکےلئے سی این جی کی قیمت میں60 روپے فی کلوبڑھ گئی،ریجن ون کےلئےسیلز ٹیکس کی قیمت 58 روپےفی کلو مہنگی. ملک بھرکی طرح جڑواں شہروں میں بھی ڈینگی کے وار جاری،اسلام آبادمیں مزید40 شہری ڈینگی بخار کا شکارہوکراسپتال جاپہنچے،راولپنڈی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 48 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. بھارتی حکومت کاکل سےکرتارپورراہداری کھولنے کااعلان،باباگرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات شروع ہونےسے2 روز قبل راہداری کھولی جائے گی ،گزشتہ روزبھارت نے 19 نومبرسے راہداری کھولنے کا اعلان کیاتھا.