سموگ میں اضافہ، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیئے

سموگ میں اضافہ، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیئے
لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں ۔ سموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد تعلیمی ادارے بند کر دئیے، 18 نومبر بروز ہفتہ کو 10 اضلاع کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا پابندیوں بارے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں سموگ پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔ سموگ پابندیوں میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے اضلاع شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ناروال، حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین کے اضلاع پر اطلاق ہو گا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان 10 اضلاع میں18 نومبر تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، سینما،جمز اور دوکانیں 3 بجے تک بند رہیں گے، 3 بجے کے بعد مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جمز دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔