اسلام آباد(پبلک نیوز)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا. تفصیلات کے مطابق ایک سال میں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 45 روپے 49 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے. گزشتہ سال 16 اکتوبر کو پیٹرول 103 روپے 97 پیسے فی لیٹر تھا، ایک سال میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 33 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک سال میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک سال میں مٹی کا تیل 44 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا جبکہ 16 اکتوبر 2020 کو مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر تھا، ایک سال میں لائٹ ڈیزل 45 روپے 49 پیسے مہنگا ہوا، گزشتہ سال لائٹ ڈیزل اکتوبر میں لائٹ ڈیزل فی لیٹر 62 روپے 86 پیسے کا تھا. واضح رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے. وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پٹرول 10 روپے 49 پیسے مہنگا،نئی قیمت137 روپے 79 پیسے فی لیٹرہوگئی، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی، 134 روپے 48 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا،لائٹ ڈیزل 8 روپے 84 پیسےجبکہ مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا گیا.
پٹرول مہنگا ہونے پر حکومت سخت تنقید کی زد میں
سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماء اس اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں.
رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی تجویز سے بھی دوگنا پٹرول مہنگا کرنے پر وزیر اعظم خودکشی کی کوشش ہی کر لیں ، صبح اخبار میں خبر آئے کہ وزیر اعظم نے خودکشی کی ناکام کوشش کی ، عوام کو اس سے ہی سکون مل جائے گا۔